تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء افتخار چوہدری کی ہری پورکے وفد سے پاک سیکریٹیریٹ میں ملاقات

مولا نا فضل الرحمن کے بیان سے کانگریسی ملاؤں کی بو آ رہی ہے۔ایسے وقت میں کشمیر کمیٹی کے سربراہ کے بیانات نے ایک نیا پنڈورہ باکس کھول دیا ہے حکومت کے حریفوں میں وطن دشمنوں کی اکثریت ہے۔قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔انجینئر افتخار چودھری
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں ہری پورسے آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے پاک فوج کے
خلاف ہرزہ سرائی کر کے پوری قوم کو مایوس کیا ہے۔انہوں نے کہا ایک طرف ہماری فوج پاکستان کے دشمنوں کے خلاف سینہ سپر ہے دوسری جانب سے کشمیر کمیٹی کے سربراہ نے یہ بات کر کے ہندوستان کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں۔ان کے اس بیان میں جس میں انہوں نے کہا کہ فاٹا کے حلات کشمیر سے بھی بد تر ہیں ملک دشمنی کی بو آ رہی ہے جو کانگریسی ملاؤں کی تقریروں سے آیا کرتی تھی۔انجینئر افتخار چودھری نے کہا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے نواز شریف کے ساتھی آہستہ آہستہ ننگے ہو رہے ہیں ۔محمود اچکزئی کے بعد مولانا نے بھی پاکستان کے آئین کی توہین کی ہے جس پر ان کے والد محترم نے دستخط کئے تھے۔انجینئر افتخار چودھری نے کہا ہزارہ کی تاریخ پاکستان سے وفاؤں سے بھر ی پڑی ہے انشاء اللہ آئیندہ انتحابات میں پی ٹی آئی پانامہ کے لٹیروں اور ان کے ساتھیوں کو شکست فاش دے گی۔وفد میں طاہر اقبال،عطاء اللہ خان وقاص احمد و دیگر شامل تھے

اپنا تبصرہ لکھیں