ہفتوں سےگردش خبروں
نے ہلچل مچادی تھی
رپورٹ وسیم ساحل
شوبز،میڈیا اور سیاست کے میدان میں سکینڈلز توبنتے اور ٹوٹتے ہیں اوردھرنے میں عمران خان کے نئے پاکستان میں شادی کے اعلان نے ہلچل مچادی اور گذشتہ کئی ہفتوں سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی خبریں گردش میں تھیں جس پر ایک معروف صحافی نے اپنے پروگرام میں ’نئی دلہن‘ کے بارے میں ڈھکے چھپے لیکن واضح الفاظ میں بات کی، کئی دفعہ خیبرپختونخواہ میں آنکھ کھول کر برطانیہ میں رہنے والی خاتون ٹی وی اینکر کا نام لیے بغیر ذکر ہوااور اشارةایسی باتیں بھی ہوئیں کہ مذکورہ خاتون نے عمران خان کادھرنے کے دوران انٹرویو بھی کیالیکن بالآخر ٹی وی اینکر ریحام خان نے بھی اپنا موقف دے دیاہے ۔
ریحام خان کامیڈیاچینلزکا بچگانہ عمل قراردیتے ہوئے کہناتھاکہ اس سکینڈل سے ان کی شہرت کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ،نیوز رپورٹر کو ہمیشہ ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے، اس طرح کے کسی بھی سکینڈل سے ہمیں ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کے چبھتے ہوئے سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ حقیقت کوئی بھی نہیں ہوتی۔ نیوز رپورٹر کو چاہیے کہ وہ بغیر تصدیق کے کسی بھی معاملے کو یوں مت اچھالیں۔ ریحام خان شادی سے متعلق خبروں کی وجہ سے شدید ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں اور انہوں نے اس کی سخت مذمت کی ہے۔
ریحام خان نے ایک معروف جرنلسٹ اور انگریزی اخبار کے ایڈیٹر کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ افواہ پھیلا کر بے حد غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے حالانکہ وہ ایک منجھے ہوئے جرنلسٹ تصور کئے جاتے ہیں اور جرنلسٹ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ کسی بھی بات یا خبر کی تصدیق کئے بغیر اسے عوام تک پہنچانے سے گریز کیاجائے
دوسری طرف عمران خان بھی ریحام خان سے اپنی شادی کی خبر کو سراسر جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کے خلاف سازش ہے، عمران خان اور ریحام خان دونوں کی تردید سے یہ سکینڈل اپنی موت آپ مر گیا ۔
ریحام خان 1972ءمیں پیدا ہوئیں اورایم اے جرنلزم کیا ہے،ایک مدت تک بی بی سی لندن سے بھی منسلک رہیں اور موسم کا حال سناتی رہی ہیں۔ ان کی ایک شادی پہلے بھی ہو چکی ہے
ماضی میں بھی عمران خان ایک شادی کرچکے ہیں اورخاتون کو مسلمان کرنے کا اعزازحاصل کیا، جمائما خان نے ان کے ساتھ ازدواجی زندگی کے چند خوشگوار سال گزارے، حج بھی کیا، دو پیارے پیارے بیٹوں کا تحفہ بھی دیا لیکن ان کی شادی کامیاب نہ ہو سکی۔