تاریخ میں ایک مرتبہ پھر خانہ کعبہ کے گرد طواف روک دیا گیا

تاریخ میں ایک مرتبہ پھر خانہ کعبہ کے گرد طواف روک دیا گیا

سعودی حکومت نےکروناوائرس سے بچاؤ  اور دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی حفاظت کے پیش نظر بیت اللہ میں عمرے کا  سلسلہ عارضی طور پر روک دیا ہے اور کسی بھی شخص کے لئے بیت اللہ کے صحن میں طواف کی اجازت  بند کر دی ہے،سعودی حکومت کی طرف سے عمرے کی   بندش کایہ حکم سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں دونوں کے لیےہے،جس  کے بعد  تاریخ میں ایک بار پھربیت اللہ کے صحن  میں طواف کا عمل روک دیا گیا ہے تاہم مکہ مکرمہ میں موجود زائرین بیت اللہ کی بالائی منزلوں پرطواف جیسی مقدس عبادت میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے دنیا بھر میں پھیلنے والی موذی بیماری کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے   مکہ مکرمہ میں عمرے کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا ہے جبکہ بیت اللہ کے صحن میں طواف کا سلسلہ بھی عارضی طور پر مکمل بند کر دیا گیا ہے تاہم بیت اللہ میں موجود زائرین بالائی منزلوں پر طواف کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔اس سے قبل گذشتہ ماہ 27 فروری کو سعودی حکومت نے کرونا  وائرس سے بچاؤ کے لئے عارضی طور پر دنیا بھر سے ارضِ حرمین میں آنے والے عمرہ زائرین کو ویزوں  کا اجراء بند کردیا تھا  تاہم مکہ مکرمہ اور گرد ونواح میں موجود سعودی اور غیر ملکی شہریوں کو عمرے اور بیت اللہ کےطواف کی اجازت دی گئی تھی ،سعودی حکومت نے ایک ہفتے کے بعد بیت  اللہ میں عمرے اور طواف جیسی عظیم عبادت کو عارضی طور مکمل بندکر دیا ہے  اور کسی بھی شخص کو عمرے یا طواف کی اجازت نہیں دی جارہی ۔عمرے اور طواف کی  بندش کے بعد بیت اللہ کے خدام اللہ کے گھر کی صفائیوں اور  کرونا   وائرس سے بچاؤ کے لئے سکریننگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

کے چیئرمین اور سعودی اُمور کے ماہر علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی سے رابطہ کیا گیا تو ان کاکہنا تھا کہ بیت اللہ کی خالی تصاویر دیکھ کر کلیجہ منہ کو  آ رہا ہے،ایسا  منظر کبھی  نہیں دیکھا گیا،حرم کی ایسی تصاویر اور ویڈیوز کسی صورت نہیں دیکھی جا رہیں۔انہوں نے پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کل جمعۃ المبارک ہے ،تمام مسلمان جمعہ کے روز  گڑ گڑا کراپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور استغفار کریں،اللہ پاک ہم سب کے گناہوں کو معاف کر دے اور اُمت محمد ﷺ پر رحم کر دے،پوری امت کو اجتماعی اور انفرادی طور پر آیت کریمہ کا ورد شروع کرنا چاہئے ۔اُنہوں نےدعا کرتے ہوئے رقت آمیز لہجے میں  کہا کہ اللہ اپنے گھر کو ہمیشہ آباد اور شاد رکھے ،اللہ کا گھر  ہے خالی اچھا نہیں لگتا ۔علامہ طاہرمحموداشرفی کا کہنا تھاکہ سعودی حکمران حجاج اورارضِ حرمین  کا مقدس سفر کرنے والےزائرین کےمعاملےپربہت حساس ہیں،خادم الحرمین زائرین حج و عمرہ کی صحت اور عافیت چاہتے ہیں،اسی وجہ سےسعودی حکومت کی جانب سے حفظ ماتقدم کے طورپرہر وہ قدم اٹھایاجا رہا ہےجس سے آنے والے دنوں  میں حجاج اور زائرین عمرہ کےلئےآسانیاں   پیدا ہوں۔

واضح رہے کہ ساراسال دنیابھرسےکئی ملین مسلمان سعودی عرب کاسفرکرتے ہیں جس کامقصد مکہ میں عمرہ اور مدینہ میں مسجد نبویﷺ کی زیارت کرنا مقصود ہوتا ہے، خاص طور پر رمضان کے مہینے میں اس مقصد کے لیے مقدس سفر کرنے والوں کی تعداد کافی بڑھ جاتی ہے جبکہ اس کے علاوہ حج کے لیے بھی دنیا بھر سے کئی ملین افراد مکہ پہنچتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں