تارکین وطن کے امدادی الاؤنس بند کرنے کی تجویز

کاؤنٹی کو یہ حق حاصل ہو گا کہ جو تارکین وطن نارویجن زبان پر عبور نہیں رکھتے ان کی مالی امداد بند کر دی جائے۔نارویجن پارلیمنٹ اس پر قانون بنانے پر غور کر رہی ہے۔وزیر خارجہ لست ہاؤگ نے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے کہا کہ اس قانون کے اطلاق سے تارکین وطن میں نارویجن زبان کو بہتر بنانے کے لیے مہمیز ملے گی۔
وزیر خارجہ لست ہاؤگ نے کہا ہے کہ نارویجن زبان میں بہتری کی وجہ سے ملازمتیں حاصل کرنے میں آسانی ہو گی۔لست ہاؤگ تارکین وطن کے لیے قوانین کو مزید سخت بنانے کی خواہاں ہے ۔جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا ہے۔
اس سلسلے میں ان کی تجاویز کو پارلیمنٹ ایسٹر کی چھٹیوں کے بعد حتمی شکل دے گی۔
NTB/UFN
اپنا تبصرہ لکھیں