” بھارت کی طرف سے کسی بھی غلطی کے نتیجہ میں پاکستان کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا“ معید یوسف نے بھارتی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو میں واضح کردیا

” بھارت کی طرف سے کسی بھی غلطی کے نتیجہ میں پاکستان کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا“ معید یوسف نے بھارتی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو میں واضح کردیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان تنازع کے حل اور 8 لاکھ سے زیادہ کشمیریوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی پروپیگنڈہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو تبدیل نہیں کرسکتا اور حالیہ تاریخ میں وزیر اعظم عمران خان نے پچھلی حکومتوں سے بڑھ کر دنیا میں کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی ہے۔معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ بھارت میں ان کا ہم منصب مذاکرات کے راستے کو بند کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے آپریشن سوفٹ ریٹورٹ میں پاکستان کے ردعمل کی طرف بھی اشارہ کیا اور متنبہ کیا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی غلطی کے نتیجہ میں پاکستان کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔ڈان نیوز کے مطابق بھارتی نیوز ویب سائٹ ”دی وائر“کو دئیے گئے انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کی خواہش رکھتا ہے اور بھارت کے ساتھ کسی بھی مکالمے کا خیرمقدم کرے گا اگر بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی زندگی معمول پر لائے، کشمیریوں کو مذاکرات میں پرنسپل پارٹی تسلیم کرے اور بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی بند کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں