برمنگھم:امیر ملت سنٹر برمنگھم سٹی یو کے میں عبد الستار ایدھی مرحوم کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس

برمنگھم( )عبد الستار ایدھی ایک عہد ساز شخصیت تھے ۔ خدمت انسانیت میں ایک تاریخ رقم کی ۔ بلا تفریق مذہب، رنگ و نسل ، علاقہ و زبان ، مسلک و فرقہ انسانیت کی خدمت کر کے حکمران و امراء کو دعوت فکر دے گئے ہیں ۔بہترین انسان بھی وہی ہے جو انسانیت کو نفع دے ۔ ایدھی کی وفات سے پوری دنیا ایک عظیم محسن سے محروم ہو گئی ۔ ان کے آخری الفاظ کہ میرے ملک کے غریبوں کا خیال رکھنا حکمرانوں کے ضمیروں کی بیداری کیلئے کافی ہے ۔آج ہمیں علمی ،فکری اوراصلاحی میدان کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کو بھی پروان چڑھانا ہو گا۔ ہم دہشت گرد وں سے کہتے ہیں کہ لاشیں گرانا چھوڑ دو لاشیں اُٹھانے والا چلا گیا ہے ۔حجاز مقدس میں دہشت گردی قابل مذمت ہے ۔ہم مدینہ طیبہ کی حفاظت اپنی جان سے عزیز سمجھتے ہیں ۔اگر جنت البقیع سمیت مزارات صحابہ و آل رسول ﷺ کو اس سے قبل دہشت گردی کا نشانہ نہ بنایا جاتا تو آج اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوتے ۔ہمارے اسلاف سمیت حضرت امیر ملت نے پورے عالم اسلام کی راہنمائی فرمائی آج بھی اتحاد و یکجہتی سے ہمیں مسلم امہ کو ایک بار پھر مضبوط و مستحکم بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین مسلم فورم، چیئرمین انجمن خدام الصوفیہ و امیر ملت ٹرسٹ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف نے امیر ملت سنٹر برمنگھم میں علما و مشائخ کے نمائندہ اجلاس بسلسلہ تعزیتی ریفرنس معروف سماجی شخصیت عبد الستار ایدھی مرحوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس و تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید زاھد حسین شاہ ، پیر خالد سلطان ،سید احمد حسین شاہ ترمذی، علامہ سید ظفر اللہ شاہ ،سید لخت حسنین شاہ ،علامہ برکات احمد چشتی ، بیرسٹر علامہ فیض الاقطاب ، مفتی یار محمد ، صوفی محمد جاوید اقبال گھمکول مسجد ، علامہ فضل احمد قادری، بیرسٹر نور الاقطاب ، مفتی عبد الکریم جماعتی، سید رشید حسین شاہ ، سید نعمان حسین شاہ جماعتی ، راجہ محمد اشتیاق ، رانا محمد قاسم MNA،رانا محمد آفتاب MPA، سید ریاض حسین شاہ ، محمد سعید مغل ،علامہ نذیر احمد مہروی ، علامہ محمد تبسم بشیر اویسی، قاری محمد شعیب، قاری عبد الرحمن سلطانی ، علامہ محمد حنیف الحسنی ، صاحبزادہ رضا صدیقی ، قاری محمد بشیر جماعتی ، حافظ محمد فاروق چشتی،راجہ محمد زاہد نواز، قاری محمد شفیق جماعتی، صاحبزادہ محمد رفیق احمد چشتی، علامہ ظفر محمود صدیقی، محمد جمیل،صاحبزادہ سید حیدر حسین ترمذی، قاری محمد محبوب جماعتی،محمد اسلم وسن، چوہدری شہزاد کریم،محمد افضل،چوہدری محمد اعظم، حاجی نذیر جماعتی، حافظ نثار ،چوہدری محمد گلفام جماعتی، حاجی محمد ادریس ،عبد الخالق قادری اور دیگر مذہبی ، روحانی ، سیاسی ، صحافی، سماجی شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ نام زندہ رکھتا ہے ۔ حضرت امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی شاہ محدث علی پوری رحمۃ اللہ علیہ نے کہا تھا کہ انسانیت کی خدمت کرتے رہو اللہ و رسول ﷺ کبھی رزق میں کمی نہیں کرے گا۔عبد الستار ایدھی مرحوم نے سادگی سے زندگی گزار کر مخلوق خدا کی خدمت کی۔ آج ہزاروں یتیم، بے سہارا ان کی جدائی میں آنسو بہا رہے ہیں۔مقررین نے کہا پورے عالم اسلام کا ایک دن عید منانا بھی اتحاد امت کا پیش خیمہ ہو گا۔ برطانیہ میں رہنے والے اس کو بھی اپنے وطن کی حیثیت دیتے ہیں ۔آج ضرورت ہے کہ ہم اپنی مساجد کو تربیت گاہیں بنائیں ۔مدارس کو تعلیم و تعلم سے آباد کریں ۔قوم کو امن و محبت کی تعلیم دے کر پیغمبر امن حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی تعلیمات امن کو پران چڑھائیں۔علماء ومشائخ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی برطانیہ کے علما ء ومشائخ کیلئے اتحاد و محبت کی علامت ہیں ۔اجلاس میں سید نعمان حسین شاہ جماعتی نے تلاوت قرآن حکیم فرمائی جبکہ سید رشید حسین شاہ نے نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی جبکہ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے قبلہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کی طرف سے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا بھی کیا اور نقابت کے فرائض بھی سر انجام دئیے ۔ اجلاس کے اختتا م پر معروف سماجی شخصیت عبد الستار ایدھی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ جبکہ پاکستان عالمِ اسلام کی ترقی و استحکام ، افواج پاکستان کی کامیابی وآپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور اتحاد امت کیلئے پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے خصوصی دعا فرمائی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں