برطانیہ میں ایک سال میں دس ہزار پناہ گزینوں کی آمد

برطانوی روز نامہ اسکائے نیوز کے مطابقایک سال کے عرصے میں برطانوی سمندر میں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے دس ہزار کے لگ بھگ پناہ گزینوں نے برنیہ کی سرحد عبور کی ہے۔برطانیہ سمندری راستوں سے داخل ہونے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں ایک ریکارڈ اضافہ ہے جو کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہت ذیادہ ہے۔
یہ واقعات عین اس وقت رونماء ہو رہے ہیں جس وقت برطانوی حکومت ملک میں گئر قانونی طور پر داخل ہونے والے پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لیے نئے قوانین پر غور کر رہی ہے۔وزیر اعظم رشی سنک نے برطانیہ میں کشتیوں کے ذریعے داخل ہونے والے پناہ گزینوں کے راستے بند کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ماہ اپریل میں انہوں نے ملک میں روانڈہ کے راستے داخل ہونے والوں کی گرفتاریاں شروع کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
sourceSky news/UF

اپنا تبصرہ لکھیں