برطانوی فٹ بال کا سربراہ میچ فکسنگ کے الزام میں برطرف

برطانیہ کی قومی فٹبال ٹیم کا سربراہ سیم Sam Allardyce پر منگل کے روز غیر قانونی طور پر رقم لینے کی وجہ سے برطرف کر دیا گیا ہے۔اس کیس میں آٹھ مینیجر اور دو کوچز بھی شامل ہیں ۔یہ خبر اخبار ٹیلیگراف نے دی ہے جس نے پچھلے دس ماہ سے اس کیس پر کام کیا ہے۔
اخبار نے اس کیس کی اطلاع مقامی پولیس اور فٹبال کی تنظیم ایف اے کو دی۔اس کیس میں کھلاڑی جنہوں نے رقم لینی تھی انہوں نے اپنی ٹیمیں تبدیل کر لی تھیں۔
روزنامہ ٹیلیگراف کے مطابق ہم نے مختلف موقع پر کی جانے والی گفتگو اور ملاقاتوں کے ذریعے اس کرپشن کا سراغ لگایا تھا۔اخبار نے ایک کرپٹ مینیجر کا نام بھی لکھا ہے۔اخبار نے اس مینیجر کی فلم اس وقت بنائی جب وہ ایک ایشیائی فرم سے رقم وصول کررہا تھا۔مینیجر یہ بات نہیں جانتا تھا کہ وہ درحقیقیت ایک جرنلسٹ ہے ۔اسی طرح کی ایک ڈیل میں مینیجر نے چار ملین کی خطیر رقم ناجائز طور پر وصول کی تھی جو کہ بیرون ملک میں کھلاڑیوں کو ملنے والی تھی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں