باپ سے بڑھ کر کوئی مخلص نہیں ہوتا

بیٹا یہ خوبانی کھا کر دیکھو، یہ میٹھی ہوگی۔ جب ابو مجھے یہ خوبانی پکڑاتے، تو وہ خوبانی واقعی میٹھی ہی ہوتی تھی اور میں اسے کچھ سوچے بغیر ہی کھا لیتا تھا۔ آج جب خود باپ بنا تو سمجھ آئی اور دل میں سوال ابھرا کہ ابو خود وہ خوبانی کیوں نہیں کھاتے تھے؟ اور جواب مل گیا کہ جب بالکل اسی طرح میں اپنی بیٹی کو اچھی پکی ہوئی خوبانی ڈھونڈ کر دیتا ہوں تو یہ احساس ہوتا ہے ہ ابو کیوں وہ میٹھی خوبانی (چاہ کر بھی) نہیں کھاتے تھے کیونکہ وہ اپنے بچوں کو اپنے وسائل کے مطابق بہترین چیز دینے کی کوشش کرتے تھے۔ واقعی، باپ سے بڑھ کر کوئی مخلص نہیں ہوتا۔ ان کی زندگی میں ان کی قدر کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں