ایک ہزار ایک سو پنتالیس 1145 نارویجن جنہوں نے دوسری جنگ عظیم میں جرمن سیکورٹی محکمہ کے لیے کام کیا تھا ان کے ناموں پر مبنی تیسرا ایڈیشن شائع ہو گیا ہے۔Eirik Veum’s ایرک ویوم کی اس کتاب کا عنوان ہے بے رحم جنگی نارویجن۔کتاب مین جن نارویجنوں کے تذکرے ہیں ان میں سے اکثر جنگی جرائم تشدد اور دوسری غیر قانینی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔
کتاب کے بارے میں نارویجن ٹی وی چینل NRK کے مطابق صرف ایک شخص Andersen اینڈرسن کی جاسوسی کے نتیجے میں سولہ نارویجنوں کو جرمن حکام نے گرفتار کیا تھا۔اس کے علاوہ گسٹاپو میں ایسی نو جوان لڑکیاں بھی ملازمت کرتی تھیں جو حریت پسندوں سے دوستی کے ذریعے ان کے راز اگلوا کر انہیں نقصان پہنچاتی تھیں۔
جبکہ ان میں سے سات آدمیوں کو آکرش ہائوس صوبے میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
جبکہ آعود میگی واحد عورت تھی جسے سزائے موت سنائی گئی تھی مگر اس پر عمل در آمد نہیں کیا گیا تھا۔
NRK/UFN