ایک سوال سو جواب… عنوان موسم گرماء کی چھٹیاں

موسم گرماء‌کی چھٹیوں‌کے بارے میں‌آپ کے تاثرات اور یادگار چھٹیوں‌کی روداد……
سروے رپورٹ‌ ۔۔گل بہار بانو ضلع جہلم

محمد دائم فیصل آباد سےسوال
السلام علیکم! کیسے ہیں آپ ؟
وعلیکم السلام الحمدللہ اللہ کا بڑا کرم ہے……………..
محمد دائم آپ سے میں نے گرمیوں کی چھٹیوں کے بارے میں پوچھنا تھا ہم سروے کر رہے ہیں کہ لوگ کس طرح گرمیوں کی چھٹیاں گزار رہیں ہیں؟
جی جی پوچھیں…………….
سوال:- میرا آپ سے سوال ہے کہ آپ کی گرمیوں کی چھٹیاں کس طرح گزر رہی ہیں اور آپ کی یادگار چھٹیاں کون سی تھیں؟

جی میری گرمیوں کی چھٹیاں بہت اچھی گزر رہی ہیں گرمیوں کی چھٹیوں پر میں اپنی تعلیم اور تفریح دونوں پر توجہ دے رہا ہوں ۔ میں کتابیں پڑھتا ہوں اور میری سب سے اہم سرگرمی پینٹنگ کرنا ہے ۔جہاں تک یادگار چھٹیوں کا تعلق ہے تو میری سب سے یادگار گرمیوں کی چھٹیاں شمالی علاقہ جات کی سیر میں گزری تھیں۔ جہاں میں نے بلند پہاڑ جھیلیں اور خوبصورت وادیاں دیکھی تھیں۔

علینہ مسعود ضلع جہلم سے
السلام علیکم کیسی ہیں ؟
السلام علیکم کیسی ہیں ؟
وعلیکم السلام میں ٹھیک ہوں۔———————
علینا کیا کرتی ہیں آپ �
میں طالب علم ہوں اور ساتھ میں میں ٹیچر بھی ہوں ۔
کون سی کلاس میں آپ پڑھتی ہیں؟
میں ماسٹرز کر رہی ہوں اور میں ایک پرائیویٹ سکول دار ارقم میں ٹیچر ہوں .
۔ماشا االلہ
اچھا آپ سے سروے کے حوالے سے سوال کرنا ہے گرمیوں کی چھٹیوں سے بارے میں تو آپ کی رائے جاننی ہے ؟
جی جی کریں ……………
میرا آپ سے سوال ہے کہ آپ کی گرمیوں کی چھٹیاں کیسی گزر رہی ہیں؟ اور آپ کی یادگار گرمیوں کی چھٹیاں کون سی تھیں؟
جواب:- میں ایک طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ استاد بھی ہوں. تو میری گرمیوں کی چھٹیاں گھر والوں کے ساتھ ہی گزر رہی ہیں۔ بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہوں ۔بچوں کے ساتھ وقت گزرتا ہے۔ اور اپنی سٹڈی بھی کرتی ہوں۔ میرے خیال میں چھٹیاں یادگار تو بچپن میں ہوا کرتی تھیں۔ جیسے میں ٹیچرز کے ساتھ ساتھ خود بھی سٹوڈنٹ ہوں تو بس پڑھنے اور پڑھانے میں ہی چھٹیاں گزر رہی ہیں۔
آمنہ پنڈ دادن خان سے……………
السلام علیکم کیسی ہیں آپ ؟

وعلیکم اسلام میں ٹھیک ہوں ————————
آمنہ آپ کیا کرتی ہیں؟
میں جماعت دہم کی طالب علم ہوں…………..
اچھا مجھے بتائیں کہ آپ کی گرمیوں کی چھٹیاں جو ہیں وہ کیسی گزر رہی ہیں؟
اور آپ کی یادگار گرمیوں کی چھٹیاں کون سی تھیں؟

جواب :- ان گرمیوں کی چھٹیوں میں میں اپنے وقت کو بہترین انداز میں استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہوں میں نے گھر والوں کے کام میں والدین کی مدد کی، باغبانی کی نئے پودے لگائے میری یادگار چھٹیاں وہ تھیں جو میں نے اپنے دادا اور دادی کے ساتھ گزاری تھیں۔ ان کی باتیں سن کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا
بہت بہت شکریہ آپ کا………………..
رمشہ سرگودھا سے………………..

السلام علیکم کیسی ہیں آپ؟

وعلیکم السلام اللہ کا شکر میں ٹھیک ہوں۔ رمشہ کیا کرتی ہیں آپ ؟

میں ہاؤس وائف ہوں گھر کا کام کرتی ہوں۔ اچھا رمشہ میں نے گرمیوں کی چھٹیوں کی حوالے سے آپ سے آپ کی خیالات جاننے ہیں .
سروے کر رہے ہیں ہم گرمیوں کی چھٹیوں کے بارے میں————————
جی جی پوچھیں ————————-
میرا سب سے پہلا سوال ہے کہ آپ کی گرمیوں کی چھٹیاں کیسے گزر رہی ہیں اور آپ کی یادگار چھٹیاں کون سی تھیں؟
جواب:-
میں تو گرمی کی چھٹیاں گھر والوں کے ساتھ ہی گزارتی ہوں کیونکہ گرمی بہت ہوتی ہے تو کہیں آنا جانا نہیں ہوتا
بس گھر میں بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارتے ہیں بچوں کے کام سمر ٹاسک وہ مکمل کروا رہی ہیںاور یادگار چھٹیاں وہ تھیں جب ہم خاندان میں سب مل کر پچھلے سال سوات گئے تھےتو وہ بڑی یادگار چھٹیاں تھیں۔ دلکش مناظر ٹھنڈی ہوائیں اور دریاؤں کی خوبصورتی نے مجھے بہت متاثر کیا اور وہ میری یادگار چھٹیاں تھیں۔

بہت شکریہ——————
سحرش بھلوال سے ………….
السلام علیکم کیسی ہیں آپ ؟
وعلیکم السلام اللہ کا شکر میں ٹھیک ٹھاک ——————–
سحرش کیا کرتی ہیں آپ ؟
میں ٹیچر ہوں اور ابھی تو گرمیوں میں چھٹیاں ہوئی ہیں تو ابھی فی الحال کچھ بھی نہیں کر رہے ۔
سحرش آپ سے میں نے ایک سوال کرنا ہے ہم لوگ سروے کر رہے ہیں گرمیوں کی چھٹیوں کے بارے میں کہ لوگ کس طرح گرمیوں کی چھٹیا گزار رہے ہیں ۔
جی جی کریں———————
میرا آپ سے سوال ہے کہ آپ کو گرمی کی چھٹی کیسے گزر رہی ہیں اور اآپ کی یادگار چھٹیوں کون سی تھیں؟
جواب :- میری گرمیوں کی چھٹیاں بہت اچھی گزر رہی ہیں۔ مجھے گرمیوں کی چھٹیاں اس لیے پسند ہیں کیونکہ میرے بھانجے اور بھانجیاں چھٹیاں گزار نے ہمارے گھر آتے ہیں۔ گھر میں بہت رونق لگ جاتی ہے ۔اور یادگار چھوٹیاں میری وہ تھیں جب ہم بہت چھوٹے ہوتے تھے۔ ہم پنڈ جاتے تھے ۔اپنے نانا نانی کے گھر دریا پر جاتے تھے ۔سیر کرتے تھے ۔گھومتے پھرتے تھے ۔وہ بہت یادگار چھٹیاں ہوا کرتی تھیں۔
سمیرا بخاری کسلیوں سے ………….
السلام علیکم سمیرہ کیسی ہیں آپ؟
وعلیکم السلام اللہ کا شکر ہے ………
سمیرہ کیا کرتی ہیں آپ ؟
میں ایک ہاؤس وائف ہوں سمیرا گرمیوں کی چھٹیوں کے بارے میں آپ سے سوال جو ہے وہ پوچھنا ہے میں سروے کر رہی ہوں۔ گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق
جی جی پوچھیں…………

میرا سوال ہے کہ آپ گرمی کی چھٹیاں کس طرح گزارتی ہیں ؟اور آپ کی یادگار گرمیوں کے چھٹیاں کون سی تھیں؟

جواب:- میری گھر میں ہی گرمیوں کی چھٹیاں گزر رہی ہیں ۔اورچھٹیاں گھر کے کاموں میں گزر رہی ہیں۔ بچوں کو چھوٹیوں کا کام مکمل کروا رہے ہیں۔ میری یادگار چھٹیاں وہ تھیں جب میں کالج میں پڑھتی تھی ۔اور ہم ساری دوستیں مل کر پکنک کے لیے اسلام آباد گئی تھیں۔ ہم نے وہاں پر بہت مزا آیا تھا ۔اور وہ میرے خیال میری یادگار چھٹیاں تھیں

ضلع جہلم  سے ثناء . رمضان ..

السلام علیکم کیسی ہیں آپ ؟

وعلیکم السلام اللہ کا شکر میں ٹھیک ہوں…………..
آپ کیسی ہیں؟
الحمدل اللہ میں بھی ٹھیک ہوں………….
سنا ءیں‌ کیا کرتی ہیں آپ؟
میں فرسٹ ایئر کی سٹوڈنٹ ہوں کالج میں پڑھتی ہوں ۔……………
اچھا ثناء مجھے آپ بتائیں کہ آپ گرمیوں کی چھٹیاں کیسی گزر رہی ہیں ؟ میری گرمیوں کی چھٹیاں سکول کا کام کرنے میں گزر رہی ہیں اور میں چھٹیوں میں قرآن پاک بھی پڑھ رہی ہوں ۔میری یادگار چھٹیاں وہ تھیں جب ہم سارے کزنز چوہا سیدن شاہ گئے تھے۔ ہمیں بہت مزہ آیا تھا۔
محمد علی کھیوڑہ سے
السلام علیکم محمد علی کیسے ہیں آپ؟
وعلیکم السلام اللہ کا شکر میں ٹھیک ٹھاک………………
محمد علی میں سروے کر رہی ہوں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے تو آپ سے آپ کی رائے جاننی ہے جی میں حاضر ہوں

میرا آپ سے سوال ہے کہ آپ کی گرمیوں کی چھٹیاں کیسی گزر رہی ہیں اور آپ کی یادگار گرمیوں کی چھٹیاں کون سی تھیں؟
جی بڑا اچھا سوال ہے آپ کا میری گرمیوں کی چھٹیاں جو ہیں بہت اچھے سے گزررہی ہیں ۔کیونکہ میں ہمیشہ سے تیراکی سیکھنا چاہتا تھا مگر وقت کی کمی کی وجہ سے میرا شوق پورا نہیں ہو سکتا تھ۔ا مگر اب کالج سے چھٹیاں ہیں تو میں روزانہ تیراکی کرتا ہوں۔ اور میری یادگار چھٹیاں وہ تھیں جب میں میٹرک میں تھا۔ اور ہم مامو ں‌کے گھر گئے تھے اور وہاں پر میں نے پہلی دفعہ دریا دیکھا تھا۔ اور دریا کی سیر کی تھی۔


عاصمہ
السلام علیکم کیسی ہیں آپ ؟
وعلیکم السلام اللہ کا شکر ہے ……
عاصمہ کیا کرتی ہیں آپ ؟
میں ٹیچر ہوں……………..
عاصمہ مجھے آپ سے ایک سوال کرنا ہے گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے…………….
جی جی پوچھیں ———–
میرا سوال ہے کہ آپ کے گرمی کی چھٹیاں کیسی گزر رہی ہیں؟ اور آپ کی یادگار چھٹیاں کون سی تھیں؟
میں گرمیوں کی چھٹیاں بہت اچھی گزری ہیں چھٹیوں میں نئے نئے کھانوں کی ڈشیں بنانا سیکھ رہی ہوں میری یادگار چھٹیاں پچھلے سال تھیں جب ہم اسلام آباد گئے تھے ۔پوری فیملی کے ساتھ جہاں ہم نے ڈائنو ویلی، سینٹورس، فیصل مسجد جوائے لینڈ۔ بہت سی جگہوں کی سیر کی تھی اور بہت گھومے پھرے تھے میں بہت مزہ آیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں