ایک ہوٹل تیتر کا گوشت پکانے کے لیے مشہور تھا۔ ایک صاحب وہاں کھانا کھانے گئے تو کھانے کے دوران اُنہیں شک گزرا کہ تیتر کے گوشت میں ملاوٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے بیرے کو بلا کر پوچھا: ”سچ سچ بتاؤ، اس میں ملاوٹ کی گئی ہے؟‘‘
بیرے نے جواب دیا :
”سچی بات ہے جی، تیتر کا گوشت مہنگا اور نایاب ہی اتنا ہے کہ اس میں گائے کے گوشت کی ملاوٹ کرنا پڑتی ہے‘‘
ان صاحب نے پوچھا : ”کتنی ملاوٹ کرتے ہو؟‘‘
بیرا بولا : ”جناب ففٹی ففٹی‘‘
”کیا مطلب؟‘‘ انہوں نے وضاحت چاہی۔
۔۔بیرا مؤدبانہ بولا جناب! ایک تیتر اور ایک گائے

Recent Comments