ناروے میں جمعے کی شام سے ہی ایسٹر کی چھٹیاں منانے کے لیے لوگ گھروں سے نکل پڑے۔اس وجہ سے جمعہ کی شام کو بڑے شہروں کے باہر واقع بڑی سڑکوں پر گاڑیوں کا بہت رش تھا۔جمعرات کے روز ہونے والی برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر بہت پھسلن تھی ۔جبکہ ماہر موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر مزید موسم خراب ہونے کا امکان ہے۔اس لیے لوگ پہلے ہی برف سے تنگ آئے ہوئے ہیں ۔بیشتر سیاحوں نے چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ساحلوں کا رخ کیا ہے۔
NTB/UFN