ایران میں ملٹری بیس کے قریب زور دار دھماکہ

ایران میں ملٹری بیس کے قریب زور دار دھماکہ

ایرانی دارالحکومت تہران کے نواح میں واقع ایک ملٹری بیس کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوگئے۔

دھماکہ ایک ایسی جگہ ہوا ہے جہاں قریب ہی فوجی چھاونی اور حساس میزائل ٹیکنالوجی کی سائٹ واقع ہے۔

اس دھماکے کے حوالے سے مختلف اطلاعات نے اسے پراسرار بنادیا ہے تاہم ایران کی جانب جاری کیے گئے سرکاری بیان میں کہا گیاہے کہ پارچین کے صنعتی علاقے میں صنعتی گیس سے بھرا ایک ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ہے تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث وہاں زیادہ آبادی نہیں تھی اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات گئے ہواجس کے نتیجے میں آگ کے شعلے بلند ہوگئے۔

بریگیڈیئر جنرل احمد عابدی کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کا فوجی مراکز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حادثے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے ابھی تک اس کے  سباب کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مغربی میڈیامیں  اس مقام کی حساسیت کی بنا پر عجیب نوعیت کے اس حادثے کے حوالے سے شکوک و شبہات کااظہارکیاجارہاہے۔

مغربی سیکورٹی ادارے ماضی میں اس مقام کو مشتبہ قرار دے چکے ہیں۔ ان کے نزدیک ایرانی حکام ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے یہاں پر جوہری دھماکوں سے متعلق تجربات کر رہے ہیں۔

ابتدا میں اس حوالے سے کچھ جعلی ویڈیوز بھی سامنے آئیں تاہم بعد میں متاثرہ جگہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوگئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں