ایجوکیشن ڈائیریکٹریٹ کی جانب سے غیر حاضریوں کی حد مقرر

شعبہء تعلیم کی جانب سے ہائی سکول کے طالب علموںکے لیے یہ حد مقرر کی گئی ہے کہ پندرہ فیصد سے ذیادہ غیرحاضری والے طلباء کو سالانہ امتحان کا نتیجہ نہیں دیا جا ئے گا۔شعبہء تعلیم کی دائیریکٹر کیتھرین نے ٹی وی چینل این آر کے NRK سے کہا کہ امید ہے اس پابندی سے طلباء کی کارکردگی پر اچھا اثر پڑے گا۔جبکہ اسٹوڈنٹ یونین کے سربراہ نے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء کے نتیجے کا انحصار ان کی لائقی پر ہونا چاہیے نہ کہ حاضریوں پر۔اس پابندی سے ان طلباء پر برا اثرپڑے گا جن کی گھریلو زندگی میں ان کے لیے مشکلات ہیں۔
ہمارے پاس ایسے بے شمار کیسز ہیں جس میںذہنی بیماریاں اور دوسری بیماریوں کی و جہ رات کو ناکافی نیند ہے۔اس وجہ سے لوگ اسٹریس کا شکارہو جاتے ہیں اور ذیادہ ترگھر پہ رہتے ہیں۔
ایجوکیشن ڈائیریکٹریٹ نے بھی اس بات کی حمائیت کی ہے کہ اسکول میں حاضریاں چیک کرنے کا نظام ضروری ہے ۔جبکہ غیر حاضری کے لیے ٹھوس وجوہات ہونی چاہیے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں