اوسلو کی سیاسی ڈائری

شازیہ عندلیب

ناروے میں‌بالآخر قومی اسمبلی کے انتخابات نہائیت پر امن طریقے سے اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں. سوموار کے روز ووٹ‌دینے کا آخری دن تھا.مختلف قومی مقامات اور اسکولوں‌کے گمنازیم میں‌پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے .جہاں‌اسکولوں‌کے استذہ اپنی سہولت سے ووٹ‌ڈالتے گےت.جبکہ ووٹ‌اس سے پہلے بھی دیے گئے .ایک بڑی تعداد نے پہلے ہی ووٹ‌ڈال دیے تھے.
قومی اسمنلی کے اتخابات میں‌پاکستانی پس منظر رکھنے والے امید وار
پاکستانی کمیونٹی کا ناروے میں‌بسنے والے ایشیائی تارکین وطنمیں‌سب سے متحرک گروپ میں‌شمار ہوتا ہے جو آپ کو ہر شعبے میں‌اپنی ذمہ داریاں‌بھر پور طریقے سے نبھاتے ہوئے نظر آئیں‌گے.جس میں‌قابل زکر شعبے تدریس ، شعبہئ صحت فلاحی ادارے اور تجارت ہیں‌.جبکہ نارویجن سیاسیت میں‌بھی پاکستانی نارویجن شہریوں‌کو برتری حاصل ہے.اس مرتبہ بھی کئی پاکستانیوں‌نے قومی اسمبلی کے لیے انتخابات میں‌حصہ لیا ہے.جس میں‌آربائیدر پارٹی کے شاہد جمیل، سینٹرل پارٹی کے ضحیم شوکت، سمیعہ ناز، ثمینہ تھاگے اور مھتاب افسر شامل ہیں.
ووٹوں‌کی گنتی جاری ہے .حتمی نتائج سامنے نہیں آئے لیکن اس وقت تک آربائیدر پارٹی کے ووٹ‌سب سے ذیادہ ہیں‌جو کہ اس وقت اقتدار میں‌ہے.
تاہم حتی نتائج سے پہلے کچھ نہیں‌کہا جا سکتا کہ کون جیتا کون ہارا.اس بارے میں‌اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں.

اپنا تبصرہ لکھیں