اوسلو میں لیبر پراپرٹی ٹیکس

اوسلو میں لیبر پراپرٹی ٹیکس
اوسلو میں مقامی کونسل شہر میں آزمائشی بنیادوں پر لیبرپراپرٹی ٹیکس متعارف کرانے اک افیصلہ کیا ہے۔جمعہ کے روز تین سیاسی پارٹیوں نے ایک متفقہ فیصلہ کیاتھا ۔ اس فیصلے میں لیبر پارٹی ،گرین پارٹی اور بائیں بازو کی سوشلسٹ پارٹیز شامل ہیں۔انہوں نے اوسلو میں مشترکہ کونسل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نارویجن اخبار داگ آویسن Dag avisen کے مطابق یہ تینوں سیاسی پارٹیاں شہرمیں نئے لیبر پراپرٹی ٹیکس کے ماڈل قوانین متعارف کرائیں گے۔اس پراپرٹی ٹیکس کی مد میں چار ملین کرونے کا بنیادی الاؤنس مقرر کیا گیا ہے۔جس میں اس سال ہرہزارپردو فیصد جبکہ سن دو ہزار سترہ سے یہ ٹیکس تین فیصد فی ہزار کی مالیت پر لاگو کیا جائے گا۔نو منتخب سٹی کونسلر ریمنڈ جوہانسن Raymond Johansenنے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اس انتخابی مہم کے بعد اسی ماڈل کو لاگو کیا جائے گا۔پارٹی کے اعدادو شمار کے مطابق اس ٹیکس ماڈل سے کونسل کو تین سو ملین کراؤن کی رقم ٹیکس کی مد میں سالانہ وصول ہو گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں