اوسلو میں ہونے والی امن کانفرنس میں باغی گروپ طالبان کے اراکین نے شرکت کی۔انہوں نے یہاں افغانستان کے حکومتی نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔طالبان کے تین نمائندے ناروے کی امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر دو ہفتہ قبل اوسلو کے گارڈیمون ائیر پورٹ سے آئے تھے۔انہوں نے پچھلا ہفتہ آکرش ہائوس صوبے کی امن کانفرنس میں شرکت کی جہاں ان کے مخالف افغان حکومتی اراکین بھی تھے۔
پوری دنیا کے نمائندے اس امن کانفرنس میں شرکت کی غرض سے آئے ہوئے ہیں۔وہاں پر جنگ بندی کے مختلف معاہدے پڑہے گئے اور وہاں دنیا کے مختلف متنازعہ ممالک کے نمائندے بھی شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔یہاں انہیں مختلف لوگوں سے بات چیت کااور اظہار خیال کا موقع ملا۔
NRK/UFN