اوسلو میں رنگا رنگ تقریبات کا موسم

وسلو میں رنگا رنگ تقریبات کا موسم
)خصوصی نامہ نگار اردوفلک نیوز ڈیسک(ناروے کے اسکول کھل چکے ہیں۔موسم گرماء کی چھٹیوں کا اختتام ہو گیا ہے۔تمام تارکین وطن بشمول پاکستانی سیر سپاٹوں اور آبائی وطنوں سے لوٹ کر آ گئے ہیں۔ایسے میں اوسلو میں رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام ہو رہا ہے۔پاکستانی کمیونٹی میں اس مرتبہ مقامی پاکستانیوں کے ساتھ شادی بیاہ کی تقریبات بھی زوروں پر ہیں۔اس کے علاوہ اوسلو میں میلے۔مشاعرے اور خواتین کے کورسز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔سالانہ میلہ ہو چکا ہے۔جلد ہی اسکی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی۔جبکہ اوسلو میں یورپین اردو ادب کی ایک اہم شخصیت سویڈن کے کالم نگار ڈاکٹر عارف کسانہ صاحب کی دو کتابوں کی رونمائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی اسکی تفصیلات بھی زیر طباعت ہیں جو جلد ہی قارئین کی خدمت میں پیش کی جائیں گی۔
آنے والے دنوں میں پروگراموں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں ۔ناروے میں رہنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ مزی دپروگراموں کی اطلاعات بھیج کر اردو فلک کے صفحات سے فائدہ اٹھائیں
مینا بازار اسلامک کلچرل سینٹر میں ستائیس اگست دو پہر ایک بجے تا شام پانچ بجے
خواتین کے لیے فری نارویجن کورس ،صحافت کا کورس،میک اپ کورس ،ڈرائیونگ کورس ، تیراکی ،ایکسسائیز،کھانا بنانے کا کورس پچیس اگست کو شام پانچ بجے وائت ویت میں بروز جمعرات ہو گا۔
ستائیس اگست بروز ہفتہ شام سات بجے یورن ڈال میں مشاعرہ ہو گا الغزالی فاؤنڈیشن کی جانب سے اس میں شاعر انور مسعود،اوریا جان کالم نگار اور میزبان ہوں گے۔
انتیس اگست کو انٹر کلچرل وومن گروپ کا پروگرام بچوں کی دیکھ بھال کا ادارہ اور تارکین وطن کے مسائل کے موضوع پر سیمینار ہوگا۔
شام پانچ بجے الڈو راڈو آڈیٹوریم Eldorado auditorium میں یہاں پاکستانی سفیر رفعت مسعود صاحبہ مہمان خصوصی ہوں گی۔
SOURCE:UFN

اپنا تبصرہ لکھیں