اوسلو شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں اب بھڑیں اور مکھیاں شہریوں کی مدد سے آزادی سے پرواز کر سکیں گی۔اوسلو میں دنیا کا پہلی طرز کے پولینیشن پیسجز pollination pasasges تعمیرکئے گئے ہیں۔اس پیسج یا راستے کی تعمیراوسلو میں مغرب سے لے کر مشرق تک کی گئی ہے اس کی تعمیرمیں تین محکموں نے حصہ لیا ہے جن میں مکھیوں کی افزائش کا محکمہ Bee keeper ء ڈائیریکٹریٹ ماحولیات Environment Directorate.،محکمہ شہری مکھیاںBy bee اور گارڈن سو سائٹی شامل ہیں۔جمعہ کے روز جو کہ عالمی تنوع زندگی biodiversityکا بھی دن ہے اس روز وزارت ماحولیات کی وزیر ٹینا سنڈٹوفٹ مکھیوں کی افزائش کے پروگرام کا روائتی افتتاح کریں گی۔یہ افتتاح اوسلو شہر کے ایک گنجان آباد علاقے گرین لوکا Gruner løkkaکے ایک اپارٹمنٹ کی چھت پر کیا جائے گا۔
گارڈن سوسائٹی کے رکن Waaktaar Gamst واکتار گامست کا کہنا ہے کہ ان اسٹیشنوں کو شہر میں قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ مکھیاں یہاں سے اپنی خوراک حاصل کرسکیں۔انہوںنے کہا کہ ایک آئیڈیل صورتحال میں ہردو سو پچاس میٹر پر بڑوں مکھیوں اور دوسرے پولینیشن Pollination میں مدد دینے والے کیڑوں کی خوراک کا ا سٹیشن ہونا چاہئے۔
NTB/UFN