صوبہ اوسفولڈ کے شہر راڈے کے پناہ گزین کیمپ میں کیمپ اہلکار بہت تیزی سے آنے والے پناہ گزینوں کی رہائش اور انتظام میں مصروف ہیں۔اس سلسلے میں ایک ہزار بستروں کا آرڈر دے دیا گیا ہے ۔جس کی پہلی کھیپ اگلے ہفتے تک آئے گی۔رودے کا اسمارٹ کلب پناہھ گزینوں کے ریپشن سینٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ناروے آنے والے تمام پناہ گزین وں کو یہاں رجسٹرڈ کیا جائے گا۔انہیں ایک رات کے لیے ٹھہرانے کے عد دوسرے پناہ گزین کیمپوں میں بھیجا جائے گا۔جمعہ کے روز وزارت انصاف کے اسٹیٹ سیکرٹری Joran Kallemyrنے ریسپشن سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں کے اعلیٰ انتظامی امور کو بے حد سراہا۔انہوں نے نارویجن نیوز ایجنسی سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس وقت ہنگامی صورتحال میں اس طرح کے انتظامات کرنا بہت قابل تعریف کام ہے جبکہ اوسلو میں اسوقت یہ کا م کئی حصوں میں بٹ چکا ہے۔
NTB/UFN