انڈین وزارت خارجہ کی ناروین چائلڈ ویلفئیر کے محکمے کی مخالفت

انڈین وزارت خارجہ نے ناروے میں ایک پانچ سالہ انڈین بچے کو تحویل میں لینے کی مخالفت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ بچے کو اس وقت چائلڈ ویلفئیر کے ادارے نے اپنی تحویل میں لے لیا جب وہ نرسری اسکول میں تھا۔بچے کی ماں انڈین جبکہ بچہ اور اسکا والد ناریجن ہیں۔بچے کی ماں نے انڈین حکام سے اس بات کی شکائیت کی اور ان سے مدد کی درخواست کی کہ اسکا بچہ اسے واپس دلایا جائے۔انڈین وزارت خارجہ نے ناروے سے درخواست کی ہے کہ بچہ اس کے بایالوجیکل والدین کے حوالے کیا جائے۔جبکہ بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے کی سربراہ کا کہنا ہے کہ منہ بولے والدین بچے کی پرورش ذیادہ بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔
اس سے پہلے بھی تین مرتبہ بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے نے انڈین بچوں کو تحویل میں لیا تھا۔جس کا انڈیا نے سختی سے نوٹس لیا تھا۔جبکہ پچھلے برس ماہ نومبر میں دو انڈین بچوں کو انڈیا میں ان کے انکل کے حوالے کیا گیا تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں