بدھ کی دوپہر انٹر کلچرل گروپ کی ممبر خواتین نے اوسلو کے ساحلی جزیرہ لانگ آئی لینڈ پر پکنک منائی.ممبر خواتین جزیرہ پر مقامی موٹر بوٹکے ذریعے پہنچیں.اس جزیرہ پر جانے کا واحد راستہ کشتی ہی ہے.یہاںکوئی بس یا ٹرین نہیںجاتی.بدھ کے روز دھوپ کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد وہاںتفریحکی غرضسے پہنچی ہوئی تھی.ان میںاکثریت بچوںوالی فیملیز کی تھی.بچے اور عورتیںوہاں تیراکی سے بھی لطف اندوز ہو رہے تھے.جبکہ جزیرہ پر ہولملیا کی ایک اور تنظیم بھی اپنی ممبر خوتین کے ساتھ وہاں پکنک منا رہی تھی.اس تنطیم کا نام کثیر ثقافتی خواتین کا گروپ تھا. اس تنظیم کی خواتین نے بیڈ منٹن کی گیم بھی کی جبکہ انٹر کلچرل وومن گروپ نے کھانے کے بعد بعضضروری امور کے بارے میںمیٹنگ اور فیصلے بھی کیے جس کا مقصد ایک نیا گروپ تشکیل دینا تھا جو کا نام وومن پاور رکھا گیا.
مجموعی طور پر یہ ایک نہائیت پر لطف دن تھا.موسم سرماءکی چھٹیوںمیںتنظیم سولہ اگست تک ہر بدھ کے روز ٹور کا اہتمام کر رہی ہے.جو خواتین اس میں حصہ لینا چاہتی ہیںوہ تنظیم کی ای میل پر رابطہ کر سکتی ہیں.اس کے علاوہ تنظیم کی سربراہ غزالہ شاہین فیورست مسجد کے ساتھ مقامی خاندانوںکے لیے مناسب رشتہ تلاش کرے کے پروگرام کا انعقاد بھی مہینہ میںایک بار کرواتی ہیں.جو لوگ خود یا ان کے عزیز رہنمائی چاہتے ہیںوہ نیچے دیے گئے کمنٹباکس میںمیل لکھ کر یا اس ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں.
editor@urdufalak.net

Recent Comments