انو ویشن نارویجن میں اکیاون ملازمین کی بر طرفی کا امکان

انو ویشن نارویجن نے سات سو میں سے اکیاون ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی میں نئی تبدیلیوں کے بعد اکیاون ملازمین کو دوبارہ بحال نہیں کیا جائے گا۔ عام طورسے عوامی سطح پرناروے میں ملازمتیں ختم نہیں کی جاتیں لیکن اس سرکاری ادارے میں ملازمتیں ختم کرنے کا مقصد کمپنی کے اخراجات کو کم کرنا اور کام کے معیار کوترقی دینا ہے۔
اوسلو ہیڈ آفس میں بائیس پوزیشنیں کم کی جائیں گی جبکہ چھبیس پوزیشنیں ناروے کے مختلف ڈسٹرکٹ دفاتروں میں اورتین ملازمتیں بیرون ملک ختم کی جائیں گی۔
انوویشن ناروے کا ادارہ سن دو ہزار چارمیں بنا۔یہ ادارہ چارسرکاری تنظیموں نے مل کر بنایا تھا۔کمپنی کی سی او نے بتایا کہ کمپنی کا بجٹ کم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے اور مختلف دفاتروں میں گاہکوں کو تسلی بخش سروس فراہم کی جائے۔
جبکہAnne Marie Kittelsen, آنے ماریا یونین ممبرز کی سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ برطرف کیے جانے والے ملازمین کی تعداد اکیاون سے کم بھی ہو سکتی ہے۔کیونکہ ابھی تک کسی بھی ملازم کو بر طرفی کا پیغام نہیں دیا گیا۔اس کے علاوہ ابھی بھی کمپنی میں کئی آسامیاں خالی ہیں جہاں برطرف کیے جانے والے ملازم ایڈ جسٹ ہو سکتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں