پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی نشاندہی پر جنوبی ناروے کی ایک گروسری چین پر چھاپہ مارا۔پولیس کو اپنے ذرائع سے اس چین کے مختلف مالیاتی نوعیت کے جرائم میں ملوث ہونے کی اطلاع ملی تھی۔جس میں ٹیکس چوری اور اسی نوعیت کے دوسرے جرائم شامل ہیں۔اس آپریشن میں پولیس کے ساتھ ٹیکس کا محکمہ ،فارن آفس،فلاحی ادارے اور کسٹم آفس بھی شامل تھے۔پولیس نے اوسلو میں موجود انتیس اسٹورز پر کاغذات چیک کیے اور بعض تاجروں کے گھروں میں بھی تلاشی لی۔پولیس آپریشن اوسلو کے علاوہ شی،بیرم آسکر،سینڈ فیور،لاروک،اور رالنگن کے علاقے شامل تھے۔
اس کے علاوہ کئی ایسے افراد کی نشاندہی بھی کی گئی جو کہ انسانی اسمگلنگ کا شکار ہوئے تھے۔ان میں بیشتر افراد کا تعلق نیپال اور پاکستان سے ہے۔