اسکاٹ لینڈ کا تاریخی ریفرنڈم جمعرات کی صبح یعنی آج آٹھ بجے شروع ہو چکا ہے۔جیسے ہی پولنگ اسٹیشن کھلا بے چین و بیتاب ووٹرز پولنگ اسٹیشن پر اپنا حق استعمال کرنے کے لیے ٹوٹ پڑے۔اس بات کا امکان ہے کہ جمعہ کے روز تک یہ معلوم ہو جائے گا کہ اسکاٹ لینڈ برطانیہ کے ساتھ مشترکہ حکومت جاری رکھنا چاہتا ہے یا آزاد ہونا چاہتا ہے۔
تین ملین یعنی ستانوے فیصد کے قریب اسکاٹش آبادی نے ووٹنگ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔اب تک اسکاٹ لینڈ میں ہونے والا یہ سب سے بڑا ریفرنڈم ہوگا۔بدھ کی رات کو ریلیز ہونے والے ایک پول کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی ستاون فیصد آبادی برطانیہ کے ساتھ رہنا چاہتی ہے جبکہ سنتالیس فیصد آبادی علیحدگی چاہتی ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق نو فیصد آبادی کا کہنا ہے کہ انہوں اس بارے میں کچھ فیصلہ ہیں کیا۔