اسپین کے بلاگ میں ناروے کے بارے میں معلومات

ایک اسپینش خاتون نے اسپینش زبان میں ایک بلاگ شروع کیا ہے جس میں وہ ناروے کے بارے میں اپنے ہم وطنوں کو اپنی زبان میں معلومات دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ خیال فیس بک پر لکھنے سے آیا جہاں لوگ ان سے طرح طرح کے سوالات پوچھتے تھے۔پھر انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ میں اپنی زبان میں ایک بلاگ لکھوں ۔اس لیے کہ ناروے میں ہزاروں اسپینش لوگ ملازمتوں کی غرض سے آتے ہیں۔تھورل آئیدے Toril Eide کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی ناروے سیر کی غرض سے آتی ہیں یہاں کے حیران کن ماحول کے بارے میں اپنے ہم وطنوں کو بتاتی ہیں۔انہوں نے اپنے بلاگ کا نام نور وائین یعنی ناروے کا راستہ رکھا ہے۔وہ اپنے بلاگ میں نارویجنوں کی خوش اخلاقی کی بارے میں لکھتی ہیں۔
بلاگ کا مزاج عام سادہ اور گھریلو ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس میں سماجی زندگی کا عکس بھی نظر آتا ہے۔تھوری یہاں کے تمام اہم معلومات مثلاً ایسٹر منانے کی روائیت ،نارویجنوں کے سیر کا شوق اورمشہور سیرگاہوں کی معلومات کے بارے میں لکھتی ہپیں۔اس کے علاوہ یہاں کی لائف اسٹائل اور کھانے پینے کے بارے میں معلومات بھی ہیں۔
Utrop/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں