اسلامک کلچرل سینٹر میں ضیابطیس کے موضوع پر سیمینار

diabetes forbundet..diabtese6

اسلامک کلچرل سینٹر تھوئین میں ضیابطیس کے موضوع پر خواتین کے لیے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز محترمہ فرزانہ روزی نے کیا جبکہ مریم اویس نے سورہء رحمان کی تلاوت کی۔اس کے بعد نظم گروپ کی سربراہ محترمہ الماس علی نے پروگرام کے مقاصدبتائے۔
سیمینار میں دو تنظیموں Fri luft organisasjon ,اور diabetes forbundetنے حصہ لیا۔سیمینار میں ضیابطیس کی تنظیم کی جانب سے اردو میں معصومہ گیلانی اور نورالہدیٰ نے معلومات دیں ۔جبکہ کھلی فضاء میں سیر کے فوائد کے حوالے سے نارویجن تنظیم میں تھونیا اور الزبتھ نے حاضرین کو معلومات دیں۔ضیابطیس کے بارے میں اس سائٹ پر مختلف زبانوں میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ یہ معلومات فون پر بھی لی جا سکتی ہے۔
diabetes.no
81521948

diab4diab7
اس سلسلے میں اس بیماری کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے حاضرین کو مختلف معلومات دی گئی جن میں بیماری کی وجوہات ،بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اور ورزش کھلی فضاء میں سیر تفریحی ہٹس کے ٹورز اور سماجی زندگی کے فوائد بتائے گئے۔اس موقع پر پروگرام کی منتظم اعلیٰ الماس علی نے اعلان کیا کہ وہ اپریل تک خواتین کے لیے ایک ہٹس کا تفریحی ٹور کا انتظام کریں گی۔
سیمینار کے آخر میں خواتین نے سوالات پوچھے اور پروگرام کے دوران شرکاء کی تواضع پھلوں اور کیکس سے کی گئی۔
UFN/

اپنا تبصرہ لکھیں