ارنا سول برگ کے بیروزگاری کے سلسلے میں مختلف علاقوں کے دورے

ارنا سول برگ کے بیروزگاری کے سلسلے میں مختلف علاقوں کے دورے
تیل کی انڈسٹری میں بحران کی وجہ سے بیاسی فیصدزائد افراد ملازمتوں سے محروم ہو گئے ہیں۔اس سلسلے میں صوبہ ویسٹ لینڈ کا علاقہ روگے لینڈ سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے ۔وہاں کے سیاسی رہنماؤں نے وزیر اعظم ارنا سولبرگ سے درخواست کی ہے کہ وہ آ کر متاثرین سے ملیں اور اس نئی ڈرامائی صورتحال کا اندازہ کریں۔ارنا سولبرگ جمعہ کے روز یہاں کا دورہ کریں گی۔
ارنا سولبرگ کی ایک حکومتی پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ملک میں بیروزگاری سے متاثر ہونے والے تمام علاقوں کا دورہ کریں گی۔سب سے پہلے وہ دوسا ویک Dusavik کا دورہ کریں گی جہاں ساٹھ فیصد تیل کی کمپنیوں کی ملازمتیں متاثر ہوئی ہیں۔وہاں وہ ایک برتن بنانے والی کمپنی کا دورہ کریں گی۔اس کے بعد بند کمرے میں میٹنگ میں حصہ لیں گی ۔میٹنگ کے بعد مختلف اداروں اور تنظیموں اورانڈسٹریزکے سربراہوں سے ملاقت کریں گی۔اس کے بعد وہ اس نئی کمپنی آسٹرولوشن کا دورہ بھی کریں گی۔جہاں نئی ملازمتیں فراہم ی گئی ہیں۔
اس کے بعدنارویجن وزیر اعظم ستوانگر اور سینڈنس کے مئیرز سے ملاقات کے دوران مشترکہ ٹیم ورک میں کام کرنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیں گی۔مئیرز سے ملاقات کے بعد بیروزگار افراد کو کاروبار کے لیے مالی تعاون دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔جس سے لوگ مالی طور پر مستحکم اور خود مختار ہوں گے۔یہ تمام اقدامات تیل کی اندسٹری میں ملازمتوں سے فارغ ہونے والے بیروزگاروں کے لیے کیے جا رہے ہیں۔اس سال تیل کی قیمتیں پچھلے برس کے مقابلے میں آدھی ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے تیل کی انڈسٹری مالی بحران کا شکار ہے۔
ارنا سول برگ نے ابھی تک کوئی وعدہ نہیں کیا مگر انہوں نے کہا ہے کہ روگے لینڈ میں کئی ایسے شعبے ہیں جہاں لوگ ملازمتیں حاصل کر سکتے ہیں۔نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے کہا کہ نئی محفوظ اور منافع بخش ذریعہ آمدن کا حصول عوام کو فرام کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔یہ بیان انہوں نے نارویجن روزنامہ آفتن بلاد سے گفتگو کے دوران کہی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں