اتوار کے روز نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے ناروے کے فٹ بال ٹورنامنٹ ایکے برگ Ekeberg کا دورہ کیا۔وہ نہیں چاہتی تھیں کہ دہشت گردوں کی دھمکیوں سے ناروے کپ کے پروگرام میں منفی اثرات مرتب ہوں۔اتوار کو ٹورنامنٹ کا پہلا دن تھا۔جبکہ یہ تورنامنٹ پورا ہفتہ جاری رہے گا۔وزیر اعظم نے کہاہے کہ وہ دہشت گردی کی دھمکی کے باوجود خود کو محفوظ سمجھتی ہیں۔
انہوں نے ایک نارویجن اخبار آفتن پوستن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ٹورنامنٹ کے سخت حفاظتی اقدامات کیے ہوئے ہیں۔ہم دہشت گردوں کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ان تیس ہزر بچوں کی قوتوں کو ضائع کریں جو وہ یہاں سے حاصل کرنے آئے ہیں۔
ابھی تک سارا پروگرام طے شدہ شیڈول کے مطابق ہو رہا ہے لیکن بارہ ٹیموں کو حفاظتی اقدامات کی خاطر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ملی۔والدین کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے جو بہترسمجھتے ہیں وہ کریں۔جبکہ دہشت گردوں کا مقصد لوگوں کو پریشان کرناہے ۔ہمیں حالات کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا
کھیلوں کے کے سربراہ تیرجے نے کہا کہ نا روے ٹورنامنٹ کا ماحول بہت محفوظ ہے ۔سب کچھ معمول کے مطابق ہے صرف فرق یہ ہے کہ اس مرتبہ پولیس کی بڑی تعداد بھی یہاں موجود ہے۔
اس ٹورنامنٹ کا آغاز پہلی مرتبہ بکے لاگت کلب lub Bakkelaget cکلب نے کیا تھا۔
اس سال یہ ٹورنامنٹ بیالیسویں مرتبہ ہو رہا ہے۔
اس ٹورنامنٹ میں ایک ہزار چارسو پچاس ٹیمیں مختلف ممالک سے حصہ لے رہی ہیں۔