اردو زبان میری پہچان

شازیہ عندلیب

اردو زبان میری پہچان
اس نے بنائی میری آن

چاہے ملک ہو کویئ یا کوئی میدان
افریقہ، امریکہ ہو یا پاکستان اور ہندوستان
اکثر بولیں اور سمجھیں میری زبان

اردو زبان کرے ہر کام آسان
چاہے سیکھے سبق کوئی
یا پھر کوئی نئی زبان

اردو زبان میری پہچان
اس نے بنائی میری آن

جس نے سیکھی ماں بولی
منزل کی گویا راہ کھولی
فارسی اور عربی کی ہےیہ ہمجولی

اردو زباں میری پہچان
اس نےبنائی میری آن

تحقیق سے ثابت ہے یہ بات
جو نہ بولے ماں بولی

وہ ہے سب سے بڑا نادان

اردو زباں میری پہچان
اس نے بنائی میری آن

اپنا تبصرہ لکھیں