آپ آج تک لیموں غلط طریقے سے نچوڑتے آئے ہیں، سوشل میڈیا پر صارف نے صحیح طریقہ بتا کر دھوم مچادی

آپ آج تک لیموں غلط طریقے سے نچوڑتے آئے ہیں، سوشل میڈیا پر صارف نے صحیح طریقہ بتا کر دھوم مچادی

لیموں نچوڑنے کا روایتی طریقہ یہ ہے کہ ہم اسے چھری سے دو حصوں میں کاٹتے اور پھر دبا کر اس کا رس نکالتے ہیں لیکن اب ایک ٹک ٹاک صارف نے یہ طریقے کو غلط قرار دیتے ہوئے لیموں نچوڑنے کا ایسا درست طریقہ بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس ٹک ٹاک صارف کا نام جیکوئی بین ہے جس کا کہنا ہے کہ اتنی عمر تک وہ بھی غلط طریقے سے لیموں نچوڑتی رہی اور اب آ کر اسے اس کا درست طریقہ معلوم ہوا جو اب وہ لوگوں کو بتانا چاہتی ہے۔

جیکوئی ٹک ٹاک ویڈیو میں یہ درست طریقہ عملاً کرکے دکھاتی ہے۔ وہ لیموں کے نوکیلے حصے میں ایک سلائی گھسا کر سوراخ کرتی ہے اور پھر اسے دبا کر اس کا رس نکالنا شروع کر دیتی ہے۔ جیکوئی کا کہنا تھا کہ ”ہم کاٹ کر لیموں کا رس نکالتے ہیں تو اس کے بیج اور گودا بھی ساتھ آتا ہے لیکن اس طریقے سے بالکل صاف رس نکل کر باہر آتا ہے اور آپ کے ہاتھ بھی صاف رہتے ہیں۔“

اپنا تبصرہ لکھیں