) آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کے تحت فاتحہ خوانی

سٹاک ہوم (نمائدہ خصوصی) آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کے تحت فاتحہ خوانی مورخہ 20دسمبر بروز اتوار چار بجے بریدنگ میں منعقد ہوگی۔ سٹڈی سرکل کے تحت ہونے والے ماہانہ درس قرآن کے موقع اُن شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ نشست میں موضوعات قرآن کے حوالے سے ماحولیات کے بارے میں درس ہوگا ۔ اس موقع پر ماحولیات کے بارے میں سائنسی معلومات پر مبنی تفصیلات بھی شرکاء کے لیے پیش کی جائیں گی۔ ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی گفتگو بھی نشست کا حصہ ہیجس میں شرکت کی دعوت عام ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں