آربائیدر پارٹی کے لیڈر یونس گہر کی جانب سے معمر افراد کے لیے محبت کا تحفہ

آربائیدر پارٹی کے لیڈر یونس گہر نے کہا ہے کہ شادی شدہ معمر افراد کو نرسنگ ہومز میں ایک ساتھ رہنے کا موقعہ دیا جائے گا۔اس فلاحی کام کے لیے حکومت ایک ملین کراؤن کا بجٹ مخصوص کرے گی۔سوموار کے روز یونس استورے نے اپنا پارٹی کئیر پروگرام لانچ کیا جس کے مطابق ذیادہ سے ذیادہ معمر افراد جنہوں نے ایک ساتھ زندگی گزاری ہے نرسنگ ہومز میں ایک ساتھ منتقل ہو سکیں گے اور ذیادہ فعال زندگی گزاریں گے۔اس کے علاوہ معمر جوڑوں کے مزید تحفظ دینے کے لیے سبسڈی اسکیم بھی متعارف کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن کا نتیجہ معمر افراد کے تحفظاتکا فیصلہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دراصل پچھلے چار سال معمعر افارد کی حفاظت کے لیے محض ضائع کیے گئے ہیں انہوں ے ذیادہ زور نئے حقوق پر دیا ہے جسکا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں