آدمی کو گھر کے باغ میں 38سال قبل کرکٹ کھیلتے گم جانے والی بال اچانک واپس مل گئی

1

کھیلتے ہوئے کرکٹ بال کاگم ہو جانا بچوں کے لیے شاید دنیا کا سب سے بڑا صدمہ ہوتا ہے اور بسااوقات گم ہوجانے والی گیند کبھی ملتی بھی نہیں لیکن برطانیہ میں ایک پادری کی 38سال قبل، جب اس کی عمر صرف 7سال تھی، گم ہوجانے والی گیند اتنے عرصے بعد ایسی جگہ سے مل گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 1979ءمیں 7سالہ سائمن وارڈ نے اپنی پاکٹ منی سے یہ گیند خریدی جو ایک روز کھیلتے ہوئے گم ہو گئی اور پھر کبھی نہ ملی۔ یہ اس کی زندگی کی پہلی گیند تھی چنانچہ اسے ہمیشہ یاد رہی۔

کچھ عرصہ قبل اس نے برطانوی شہر بیلٹن میں واقع اپنا گھر چھوڑا تو نئے مکینوں سے مذاق میں کہہ دیا کہ ”میری گیند اگر مل جائے تو مجھ تک پہنچا دینا۔“ اب سائمن کی عمر 45سال ہو چکی ہے اور گزشتہ دنوں اس کی یہ محبوب گیند گھر کے باہر موجود تالاب سے مل گئی ہے۔ گھر کی نئی مکین خاتون روزی بن کے مطابق تالاب کا پانی خشک ہونے پر جب اس کی صفائی کی گئی تو اس میں سے یہ گیند برآمد ہو گئی جو انہوں نے خوبصورت ڈبے میں پیک کرکے سائمن کے حوالے کر دی۔

2

گیند واپس پا کر سائمن کا کہنا تھا کہ ”یہ میری زندگی کی پہلی گیند تھی جو میں نے اپنی پاکٹ منی جمع کرکے خریدی تھی۔ ایسی چیزیں ملنا بہت مشکل ہوتا ہے جو ہم زندگی میں پہلی بار خریدتے ہیں اور وہ گم ہو جاتی ہیں۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب میری یہ گیند گم ہوئی تھی تو میں بہت رویا تھا۔ اگرچہ اتنے سالوں میں اس کا سرخ چمکیلا رنگ سیاہ ہو چکا ہے اور اس کی حالت انتہائی خستہ ہے لیکن اسے واپس پا کر مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔

3

اپنا تبصرہ لکھیں