آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سیریل ”عہد وفا“ پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سیریل ”عہد وفا“ پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سیریل ”عہد وفا“ پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

)آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سریل ”عہدوفا“میں سیاستدانوں اورمیڈیا کی کردارکشی کااقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا،ہائیکورٹ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیااوردرخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی سٹی42 کے مطابق آئی ایس پی آر کے ڈرامہ سریل ”عہدوفا“میں سیاستدانوں اورمیڈیا کی کردارکشی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد وحید نے محمد ذیشان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ڈرامے میں سیاستدان،میڈیا،بیوروکریسی کے کرداردکھائے گئے ،ڈرامہ عہد وفا میں سیاستدانوں اورمیڈیا کی کردارکشی کی جارہی ہے ،درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ سیاستدانوں کی کردارکشی سے بیرونی دنیا میں پاکستان کامنفی تاثر جارہاہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈرامہ عہدے وفا پرپابندی عائد کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ لکھیں