ناروے کے بارڈر پر مزید نو شامی پناہ گزین

نارویجن سرحدی علاقے سوینے سند پر جو کہ سویڈن اور ناروے کے درمیان واقع ہے پولیس نے نو پناہ گزینوں کو وصول کیا جن میں سے سات شامی ہیں اور چار پر انسانی اسمگلنگ کا شک ہے۔پولیس کے مطابق انہوں نے سویڈن کے بارڈرپر دو کاریں روکی جس میں چار شامی پناہ گزینوں کو ناروے لایا جا رہا تھا۔پولیس نے ان پناہ گزینوں کو امیگریشن پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے اوسفولڈپولیس کی حفاظت میں دے دیا۔رپورٹ کے مطابق بارڈر پر آنے والے پناہ گزینوں میں سے تین مرد اور ایک عورت ہے۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں